لودہراں: ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد ہمراہ ڈی پی او امیر تیمور خاں تھانہ سٹی دنیاپور کی انسپکشن کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تھانہ کی صفائی ستھرائی، سائیلین سے خوش اخلاقی اور فرنٹ ڈیسک کے نظام سے پولیس فورس کا تصور شہریوں میں مثبت طور پر ابھر رہا ہےموجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا۔ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی لینا ہوگی۔