نئے ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

نئے ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی دی۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر کو پولیس افسران کا تعارف کروایا گیا ۔ڈی پی او نے ضلع میں کرائم کی صورتحال،چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ڈی پی او نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Monday, October 29, 2018