ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں نے ضلع لودہراں میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کیا

لودہراں: ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں ہمراہ ڈی پی او ملک جمیل ظفر خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ضلع لودہراں میں انسداد تشددمرکز برائے خواتین  کا افتتاح کیا، افتتاح کے بعد وزٹ کیا اور اسٹاف سے ملاقات کی اور انکو بریف کیا اس موقع پر آر پی او ملتان نے کہا کہ  کا مقصدخواتین کو قانونی معاونت و رہنمائی کے علاوہ،گھریلو،ذہنی و جسمانی تشدد، وراثتی حقوق، چھوٹی عمر میں شادیوں، ونی، کاروکاری، تیزاب گردی،عفت میں خلل، زناء اور معاشرے میں کام کرنے والی خواتین کو در پیش مسائل کی رپورٹ کی صورت میں بلاتاخیر کاروائی کرنا ہے۔

Monday, October 7, 2019